
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے نظام کی بہتری پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات وزیراعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹر فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پی ایم سی کے متعلق ڈاکٹرز کمیونٹی کے تحفظات جبکہ ایم ٹی آئی پر بحث و مباحثہ کیا گیا۔
ملاقات میں صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد اور مریضوں کو روزانہ درپیش مختلف امور پر رائے اور گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم کو ملک بھر کے ڈاکٹرز اور کمیونٹی کے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم سے صحت کارڈ میں دانتوں کی بیماریوں کا علاج بھی شامل کرنے جبکہ آزاد جموں کشمیر میں انتخابی منشور کے اندر آئی ڈی ایف کی مشاورت سے وزیراعظم کے ہیلتھ ویژن کو شامل کرنا،پیشنٹ ویلفئر پر مزید فوکس کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
عمران خان سے ملاقات میں انصاف ڈاکٹر فورم نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے پر جلدی سے عمل درآمد کروانے کی درخواست کی۔
ملاقات میں وزیراعظم کو بریفنگ میں کہا گیا کہ تمام شکایات کو دور کرنے کے لئے ایک کنونشن کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جبکہ ائی ڈی ایف ہمیشہ کمیونٹی کے زمینی مسائل کو ترجیح دے گا۔
بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو مزید کہا گیا کہ کمیونٹی کو خوشحال بنانے کے لئے مسائل کو ہمیشہ اجاگر کرتا رہے گا۔
عمران خان نے ہیلتھ ریفارمز میں انصاف ڈاکٹر فورم کو اپنی کاوشیں جاری رکھنے کی ہدایت اور وزیراعظم کی تمام ہیلتھ منسٹرز کو ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دی۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ صحت کے نظام کی بہتری پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔
انصاف ڈاکٹر فورم کے وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں ملاقات میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر یاسمین راشد بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News