Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنسووں کو بہہ جانے دیں

Now Reading:

آنسووں کو بہہ جانے دیں

جب  کبھی  ہم دکھی، پریشان، کسی تکلیف میں مبتلا، بہت زیادہ خوش یا کامیاب ہوتے ہیں تو بے اختیار آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں ۔

جذبات میں آکر آنسو بہانا انسانی جسم کی ان ضروریات میں سے ایک ہے جو ہزاروں برس سے چلی آرہی ہیں۔

 سعودی عرب کے میگزین الرجل میں شائع رپورٹ کے مطابق اب تک سائنسدانوں نے یہ  دریافت کرلیا ہے کہ آنسوؤں کے ساتھ انسانی جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں اور رونے کی بدولت انسان بے چینی اور تناؤ کے ماحول سے باہر نکل آتاہے۔

 سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ رونے سے آنکھیں بیکٹریا کے خطرات سے محفوظ ہوجاتی ہیں۔ رونے کی بدولت آنکھوں کو بیکٹریا لگنے کے خطرات محدود ہوجاتے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق  آنسو بہانے سے آنکھیں صاف ہوجاتی ہیں اور آنکھوں کی نمی برقرار رہتی ہے۔اس کے برعکس جو لوگ آنسو روک لیتے ہیں اس سے ان کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

Advertisement

 اگر آپ کو رونا آرہا ہو تو اسے روکنے کی کوشش نہ کریں۔ آنسوؤں کو روکنے سے دل کے عضلات اس کی دھڑکن اور اعصابی نظام پر برا اثر پڑتا ہے۔ جسم میں شوگر کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔ بلڈ پریشر تیز ہوجاتا ہے اور سانس لینے میں مشکل پیدا ہوجاتی ہے۔

آنسو کے غدود ہماری آنکھوں میں مسلسل نمی پیدا کرتے ہیں جس سے ہماری آنکھیں محفوظ رہتی ہیں اور یہ نمی ہماری بینائی کو بھی محفوظ بناتی ہے۔

ہر بار جب ہم پلک جھپکتے ہیں تو یہ نمی ہماری آنکھوں میں پھیل جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے زیر کر لیا
مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر