با لی ووڈ کی اداکارہ اورآئٹم گرل ملائکہ اروڑا بھی عالمی وبا کورونا میں مبتلا ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے پر معالجین کی نگرانی میں ملائکہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
چل چھیا چھیا اور منی بد نام جیسے آئٹم سانگز پر رقص سے شہرت حاصل کرنے والی ملائکہ اروڑاکے ساتھ ساتھ ان کے ساتھی اداکار ارجن کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ملائکہ کی چھوٹی بہن اور اداکرہ و ماڈل امرتا اروڑا میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ ملائکہ اروڑا، بالی ووڈ ایکٹر ارباز خان سے طلاق کے بعد سے ارجن کپور کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں اور یہ افواہ بھی زیر گردش ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
