
پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کے لیے تعریفی پیغام جاری کردیا۔
اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان کے لیے تعریفی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی ایک بات مجھے بہت پسند ہے اور وہ یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب یاروں کے یار نہیں ہیں بلکہ صرف پاکستان کے یار ہیں۔
@ImranKhanPTI Khan sb ki ek baat bohat achee hai .. woh yaroon kai yaar nahee hain … sirf Pakistan kay yaar hain ♥️🙏🏼🇵🇰💯🧿
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) September 18, 2020
شان شاہد کے اِس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
#ourLeader Let’s unite for one moment ♥️🇵🇰 pic.twitter.com/cZUdJrUUXh
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) September 19, 2020
علاوہ ازیں شان شاہد نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر شیئر کی۔
دوسری جانب شان شاہد نے قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے لیڈر‘، ایک لمحے کے لیے سب متحد ہوجائیں۔
واضح رہے کہ اداکار کے اِس ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ شان شاہد بالکل درست کہہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News