وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ میں وزیراعلیٰبلوچستان ،گورنر بلوچستان اور صوبائی وزراءسے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے بھی ملیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس بھی ہوگا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کو بلوچستان میں ہاوسنگ اسکیم منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جاے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کورونا صورتحال اور امن وامان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
