
وزیر اعظم عمران خان کل پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل پشاور کا ایک روزہ دورے کے لئے گورنر ہاوس پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم گورنر ہاوس سے بذریعہ ہیلی کاپٹر باجوڑ اور مہمند کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم مہمند اور باجوڑ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹر فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پی ایم سی کے متعلق ڈاکٹرز کمیونٹی کے تحفظات جبکہ ایم ٹی آئی پر بحث و مباحثہ کیا گیا تھا۔
ملاقات میں صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد اور مریضوں کو روزانہ درپیش مختلف امور پر رائے اور گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم کو ملک بھر کے ڈاکٹرز اور کمیونٹی کے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News