
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ظلم کی انتہا کرتے ہوئے گزشتہ مہینے 20کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری رکھتےہوئےگزشتہ ماہ میں 20 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید جبکہ 92 کوزخمی کیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ شہید ہونے والے افراد میں ایک خاتون اور دو کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں ۔
میڈیا سروس کے مطابق بھارت تازہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائی کرتے ہوئے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
بھارتی فوج نے نام نہادآپریشن کے نام پر 328 بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ۔
میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کم از کم 8 خواتین کی عصمت دری جبکہ 8 گھروں کو بھی تباہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ رواں سال 8 ماہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے172کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News