لاہورموٹروے زیادتی کیس میں ایک اوراہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔
گزشتہ روزگرفتاری دینے والے ملزم وقار الحسن کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا ہے ۔
پولیس کا کہناہے کہ ملزم وقار کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیا اورخاتون کے کپڑوں پرلگے خون کےدھبوں سے میچ نہیں کیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق کرنا باقی ہے کہ ملزم اس واردات میں ملوث ہے یا نہیں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹر وے زیادتی کیس میں نامزد ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور میں خود اپنی گرفتاری پیش کی اورپولیس کو بتایا کہ اس کا موٹر وے زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دوسری جانب ملزم وقارکے سالےعباس نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔
گرفتاری کے بعد نامزد ملزم وقار اپنےبیان میں کہا تھا کہ وقوعہ کے روز استعمال ہونے والی سم میرے سالے عباس کے پاس ہے اور وہ بھی جلد گرفتاری دے گا۔
دوسری جانب پولیس نے شفقت کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بہاولنگراورشیخوپورہ روانہ کردی ہیں۔
ادھرموٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے تاہم پولیس نے ملزم عابد کے بھائی اوروالد کو حراست میں لے لیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
