
جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اہم خبر آگئی
جامعہ کراچی میں ایک اور طالبہ میں مہلک وبا کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں کورونا کا دوسرا کیس رپورٹ ہوگیا ، گزشتہ روز بھی ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔
ترجمان یونیورٹی کے مطابق شعبہ قانون کی طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ترجمان نے کہا کہ ایس او پی پر موثر عملدرآمد کیا جائے گا۔
جامعہ میں ایک اور کورونا کیس رپورٹ ہونے کے بعد طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار ہیں،طالبعلموں کا شکوہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایس او پی نظر انداز کردی ہے۔
گذشتہ روز سامنے آنے والے کوویڈ19کیس کے حوالے سے مشیر امور طلبہ کو آگاہ کیا گیا تھا ۔
ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ کل رپورٹ ہونے والے کیس سے متعلق طالبہ کو یونیورسٹی آنے سے منع کیا گیا تھا،تاہم انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود وہ یونیورسٹی آئی تھیں لیکن انہیں امتحان میں شرکت کرنے نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News