
نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل 3 ممالک کے دوروں کا امکان
پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کے متعدد رہنماوں سے رابطہ کرکے اہم آن لائن اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو احتجاجی تحریک سے متعلق اہم ذمہ داریاں سونپیں جائیں گی۔
واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کیا۔
جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت پر تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
نیب کی ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا اور انہیں لے کر نیب لاہور آفس پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News