 
                                                                              دریائے سندھ اور چناب میں سیلاب کے باعث قریبی آبادیوں سمیت درجنوں دیہات زیر آب آگئے، سیلاب نے کھڑی فصلیں تباہ کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سیلابی ریلے کے کوٹ مٹھن کے مقام سے گزرنے کے خدشات پر دريا کنارے بستی کوریڈ الرٹ کر ديا گيا۔
سیلابی صورتحال کے خطرات کے پیش نظرعلاقہ مکینوں نے گھروں سے نقل مکانی شروع کردی۔
بستی سانگی سمیت 15 سے زائد دیہات بھی شديد متاثر ہوئے جبکہ سیلابی پانی سے ہزاروں ايکڑ رقبے پر کھڑی فصل خراب ہوگئی۔
ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے بستی سانگی میں پہنچ کر پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا ہے، سیلابی ریلے سے بستی سانگی سمیت15 سے زائد دیہات بھی شديد متاثر ہوئے۔
رحیم یار خان کے قريب درجنوں دیہات زير آب آنے سے سیلابی پانی رہائشی بستیوں ميں داخل ہوگیا۔
گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد ڈيزازٹر مينجمنٹ نے 9 اور 10 ستمبر کو ہائی فلڈ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدايت کی ہے۔
خیرپور کے قريب دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سيلاب ہے جہاں کچے کے علاقے ڈوبنے سے ہزاروں افراد پھنس گئے۔ متاثرہ علاقوں ميں امدادی کام شروع نہ ہوسکا جبکہ مکين اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف جانے لگے۔
دریائے سندھ میں جامشورو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں درجنوں ديہات زير آب آگئے۔ پانی میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی آبادی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 