Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان جمہوری تحریک جمہوری پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پاکستان جمہوری تحریک جمہوری پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوری تحریک جمہوری پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈکٹیٹرشپ کے خلاف مزاحمت کرنے والی ایم آرڈی اور اے آرڈی کی طرح پی ڈی ایم کی صورت میں تمام جمہوری قوتیں متحد ہوچکی ہیں۔

Advertisement

اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یہ بالکل واضح اور ٹھوس منصوبہ ہے کہ عوام، پارلیمان اور جمہوریت کی آزادی اور وقار کو بحال کرنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی نےاپنے بیان میں کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد کے بعد عالمی بھکاری اور چندہ چور مشیر تلملا اٹھے عمران نیازی کے دھاڑی باز طوطے اپنی نوکری بچانے میں لگ گئے ہیں۔

ترجمان بلاول ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ نالائق، نااہل کٹھ پتلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں جبکہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کی جمہوری قوتیں ایک پیج پرآچکی ہیں۔

ترجمان بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی نے مزید کہا کہ ملک کو لوٹنے کا بین الاقوامی عمرانی میلہ اب اختتام پذیر ہونے والا ہے، کٹھ پتلی تماشہ اب بند کرنا ہوگا جبکہ تمام کٹھ پتلی طوطوں کے نام بلا تاخیرای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیپرا کا بڑا ایکشن اضافی بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر گیپکو اور سیپکو پر جرمانہ
مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر