Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فائرنگ سے مزید ایک نوجوان شہید

Now Reading:

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فائرنگ سے مزید ایک نوجوان شہید
یوم عاشور

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی رک نہ سکی، تازہ کارروائی کے دوران قابض فورسزنے مقبوضہ وادی کے ضلع بڈگام میں جعلی آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر، پلواما اور شوپیاں کےعلاقوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے جبکہ علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے تاہم علاقے میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس سمیت تمام مواصلاتی سسٹم معطل ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا جبکہ مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 13 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر