Advertisement

خانہ جنگی کے باعث دنیا بھر کے ڈیڑھ کروڑ افراد بے گھر

بے گھر افراد

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی ، ریاستی تششد اورعالمی وبا کے باعث صرف  6 ماہ میں 1 کروڑ سے زائد افراد  بے گھرہوچکے  ہیں  ۔

اقوام متحدہ کے انٹرنل ڈسپلیسمنٹ مانیٹرنگ سینٹر (آئی ڈی ایم سی) نے 127 ممالک کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں بے گھر افراد کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا، صحت عامہ تک محدود رسائی اور بدترین معاشی حالات نے صورتحال سنگین کردی ہے۔

 آئی ڈی ایم سی کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بیلاک  کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں خانہ جنگی اور ریاستی تشدد کے باعث 48 لاکھ اور قدرتی آفات سے 98 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، بے گھر ہونے والوں میں شام کے شہری شامل ہیں۔

ڈائریکٹر الیگزینڈر بیلاک  نے کہا رواں سال جنوری سے جون تک صرف شام میں 15 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، دوسرے نمبر پر ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو (ڈی آر سی) ہے جہاں 14 لاکھ افراد خانہ جنگی اور قدرتی آفات کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2019 کےمقابلے میں کیمرون، صومالیہ، موزمبیق اور نائیجر میں بھی صورتحال بگڑنے کی وجہ سے بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Next Article
Exit mobile version