
امریکی ڈرامہ سیریز ’یوفوریا‘ میں شاندار اداکاری کا لوہا منوانے والی زینڈیا بین الاقوامی ایمی ایوارڈ جیتنے والی سب سے کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 72ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈزمیں رواں سال خاص بات نوجوان اداکارہ زینڈیا کا ایوارڈ جیتنا تھا۔
اس بار ایمی ایوارڈز میں جہاں ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر ستاروں نے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے وہیں 24 سالہ زینڈیا نے بھی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی۔ وہ ایمی ایوارڈز جیتنے والی دوسری سیاہ فام اداکارہ بھی ہیں۔
صرف 24 سال کی عمر میں مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی زینڈیا نے کم ترین عمر میں ایمی ایوارڈ کا اعزاز حاصل کیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News