Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اورترکی کا آزربائیجان کی حمایت کا اعلان

Now Reading:

پاکستان اورترکی کا آزربائیجان کی حمایت کا اعلان

آرمینیا اورآذربائیجان کے درمیان علیحدگی پسندوں کے علاقے نیگورنو-کراباخ میں جھڑپوں کے دوران کم ازکم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

 عالمی خبرایجنسی نے آرمینیا کے ساتھ مل لڑنے والے علیحدگی پسند عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 16 علیحدگی پسند جنگجو مارے گئے اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے جانی نقصان کا دعویٰ کیا اورآرمینیا میں ایک خاتون اور بچہ ہلاک ہوا جبکہ باکو کے مطابق آذربائیجان کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد آرمینیا کے علیحدگی پسند جنگجووں کی شیلنگ میں مارے گئے۔

آذربائیجان کے قریبی اتحادی ترکی نے واقعے  پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئےآزربائیجان کو  مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ آرمینیا سے جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

 مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرترک صدر کا کہنا تھا کہ ‘ترکی کے لوگ آذربائیجان کے بھائیوں سے ہمیشہ کی طرح ہر ممکن تعاون کریں گے’۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ ‘آرمینیا خطے کے امن واستحکام کے لیے بڑا خطرہ بن رہا ہے’۔

 ترکی کی جانب سے آزربائیجان کی حمایت پر آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکی کو تنازع سے دوررکھیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ترکی اور آذربائیجان قریبی اتحادی ہیں اورآپس میں گہرے ثقافتی اور زبانی تعلقات ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سمیت یورپی یونین، روس اور دیگر ملکوں نے متنازع علاقے میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے اور پاکستان نے آذربائیجان کی مکمل حمایت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آذربائیجانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے اوران کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

فرانس جرمنی اور یورپین یونین نے فوری طورپرجنگ بندی پرزوردیا جبکہ پوپ فرانسس نے امن کے لیے دعا کی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آرمینیا کے وزیراعظم سے فوج کشیدگی پر بات کی اور تنازع کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ آرمینیائی اور آزربائیجان کی فوجوں کے درمیان اکثر اس علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، رواں سال جولائی میں بھی اسی طرح کے ایک تصادم میں دونوں جانب کے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر