
پنجاب کے شہر سرگودھا میں بااثر شخص نے 16 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق بااثر شخص کی ملازمہ سے زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر وہ اس کاعلاج بھی کرواتا رہا۔
پولیس ذراءع کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ زمیندار رب نواز نے گھر میں ملازمت کرنے والی اس کی 16 سال کی بہن سے زیادتی کی، جس سے بہن کی طبیعت خراب ہو گئی۔
متاثرہ لڑکی کے بھائی شاہد نے بیان دیا ہے کہ زمیندار نے پولیس کو آگاہ کرنے سے منع کیا اور علاج معالجے کا تمام خرچہ دینے کا کہا تھا۔
لڑکی کے بھائی نے مزید بتایا کہ پہلے تو زمیندار گھر میں ہی علاج کراتا رہا، لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لڑکی کو گورنمنٹ مولا بخش اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News