پنجاب کے ضلع جہلم میں ٹیوشن سینٹر کے ٹیچرکی کمسن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچیوں پر تشدد کرنے والے ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق جہلم شہر کے محلہ خانساماں میں ٹیوشن سینٹر میں استاد نےمحض سبق یاد نہ کرنے پر کمسن بچیوں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ڈی ایس پی سٹی نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا، تاہم بچیوں کے والدین نے ڈی ایس پی دفتر میں پہنچ کر استاد کو معاف کر دیا ہے۔
ڈی ایس پی ابراہیم وڑائچ کا کہنا ہے کہ مدعی کے معاف کرنے کے باوجود پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
بچیوں پر تشدد کرنے والے استاد کے خلاف ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
