Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، تفتیشی افسر میرپور خاص پہنچ گیا

Now Reading:

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، تفتیشی افسر میرپور خاص پہنچ گیا
dr maha

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں قبر کشائی کا عدالتی حکم نامہ لے کر تفتیشی افسر میرپور خاص پہنچ گیا ہے ۔
تفتیشی حکام کے مطابق ماہا شاہ ہلاکت کیس کاتفتیشی افسر سیشن جج جنوبی کا قبرکشائی کا آرڈر لے کر میرپورخاص پہنچ گیا ہے، قبرکشائی کے لئے سیشن جج کا حکمنامہ جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کو دیا جائے گا ۔
؎جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کےفیصلے پر میڈیکل ٹیم تشکیل دی جائیگی۔
تفتیشی حکام کے مطابق جامشورو سے ہی ڈاکٹرزکی ٹیم بنے گی اور امید ہے کہ آج میڈیکل ٹیم کا حکم جاری ہوجائے گا۔
دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمان جنید اوروقاص کی ضمانت منسوخی کی درخواست دی جائیگی کیونکہ دونوں ملزمان تفتیشی افسرسے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

Advertisement
خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہاشاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کی تھی ۔
عدالت نے ڈاکٹرماہاعلی شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مار ٹم سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ عدالت کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
عدالت کا اپنے تحریری حکم میں کہنا تھا کہ استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت انویسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
ڈاکٹرماہا کی قبرکشائی کی درخواست تفتیشی افسرسب انسپکٹر شرافت علی کی جانب سے دائرکی گئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر