
کراچی کے علاقے عیسی نگری کی کچرا کنڈی سے مردہ حالت میں ملنے والی 5 سالہ بچی سے بدفعلی کی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایل او جناح اسپتال نے رپرٹ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کچرا کنڈی سے مردہ حالت میں ملنے والی 5 سالہ بچی مروہ سے بدفعلی کی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے بچی کے جسم سے نمونے لیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ذکیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد بھاری چیز سر پر مار کر قتل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بچی 2 روز قبل صبح گھر سے چیز لینے نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی۔
گزشتہ روز پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود عیسیٰ نگری میں خالی پلاٹ کے قریب کچرا کنڈی سے بچی مروہ کی بوری بند لاش برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News