
معروف تُرک سیریز ارطغرل غازی کےمرکزی کردار انجین التان کو حال ہی میں اسلام آباد بلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا گیا ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا پرخبریں زیر گردش ہیں کہ مذکورہ سوسائٹی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی تھی۔
ترک اداکار انجین التان کو راولپنڈی میں قائم بلیو ورلڈ سٹی نام کی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئے ہیں اوراداکار اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
کچھ صارفین نے بلیو ورلڈ ہاﺅسنگ سوسائٹی پراجیکٹ کے غیر قانونی ہونے سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بابر راجپوت نامی صارف نے ریئل سٹیٹ برانڈ کی جانب سے اخبارات میں جاری کردہ اشتہار کی تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ انجین کوبلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کر دیا گیاہے جو کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی تھی ۔
بابر راجپوت صارف کی جانب سےشئیر کی گئی خبر کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیم اور لینڈ سب ڈیویژن رولز 2010 کے سیکشن کے تحت پانچ غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیمز کے مالکان کو نوٹسز جاری کئےگئے ان ہاﺅسنگ سکیمز میں بلیوورلڈ سٹی کا نام بھی شامل تھا ۔
Ertuğrul star Engin Altan Düzyatan appointed brand ambassador for Blue World City housing scheme, which was declared illegal by the Rawalpindi Development Authority. Text and pic via @faraz_lhr https://t.co/vkdc548NCI pic.twitter.com/i6Ts2hqV8g pic.twitter.com/NferUtSbDe
— Babar Raajput Bh@tti (@baberbhatti1) September 2, 2020
سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری نعیم اعجاز نے تنقید اور مبینہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کر دیاہے انہوں نے کہا کہ یہ منفی کمنٹس اور کچھ نہیں بس صرف جھوٹے الزامات ہیں جو کہ پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے لگائے جارہے ہیں ہم اس پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News