Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ آج متوقع

Now Reading:

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ آج متوقع

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت پرعدالت نے ملزم علی حسن اورڈاکٹرعبد الستار کی درخواست پر22 ستمبر تک فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 گیارہ ستمبر2012 کو ہونے والے سانحہ بلدیہ  ٹاون میں259افراد جل کر ہلاک ہوگئے تھے اور آٹھ سال بعد لواحقین کو آج انصاف ملنے کا امکان ہے۔

فیکٹری مالکان کی جانب سے آگ کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا گیا تھا اور فروری2017 میں ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ کیس میں ملزمان کے خلاف 400عینی شاہدین اور دیگر نے اپنے بیان ریکارڈ کروائے ہیں۔

ایم کیوایم کارکن زبیر چریا اوردیگر ملزمان گرفتار ہیں جبکہ روف صدیقی ضمانت پر رہا ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی پیروی رینجرز پراسیکیوشن نے کی ہے اور کیس میں اب تک تین تفتیشی افسران تبدیل ہوچکے ہیں، کیس کیلئے4 سیشن ججزنےسماعت سےمعذرت کرلی تھی جبکہ 6 سرکاری وکلا نےدھمکیوں کےباعث مقدمہ چھوڑ دیا تھا۔

بلدیہ ٹاؤن میں ٹیکسٹائل فیکٹری سانحہ کو آٹھ سال گزر گئے ہیں۔ واقعہ میں دو سو انسٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے، محسن نقوی
اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر