شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار،ماڈل اور میزبان حمزہ علی عباسی نے باضابطہ طور پر واپسی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی ایک نجی ٹی وی پر احمد علی بٹ کے پروگرام میں ان کے مہمان بنے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سال کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
حمزہ علی عباسی نے احمد علی بٹ کے سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے مکمل طور پر اداکاری نہیں چھوڑی ہاں ایک سال کا وقفہ لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ دو پروجیکٹس پر کام بھی کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ میں یہ سب شہرت کے لیے نہیں کررہا، میں مستقبل میں سنجیدہ موضوعات پر بات کروں گا، میں فلمیں اور ڈرامے ضرور بناؤں گا، لیکن وہ جن میں کوئی غیر اخلاقی چیزیں نہیں ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
