
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی صنم بلوچ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پرائیویسی لگا دی۔
اداکارہ صنم بلوچ کی جانب سے اکاؤنٹ پرائیوٹ کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
اِس سے قبل صنم بلوچ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بیٹی کی تصاویر مداحوں سے شیئر کی تھیں لیکن اُس کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ نے اپنا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ یہ صنم بلوچ کی بھانجی ہیں تاہم صنم نے خود اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اُن کی اپنی بیٹی ہے تاہم یہ بتانے سے گریز کیا کہ انہوں نے دوسری شادی کب اور کس سے کی ہے۔
خیال رہے کہ صنم بلوچ نے 2018 میں اداکار و میزبان عبداللّہ فرحت اللّہ سے طلاق لی تھی جبکہ قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں ہی دوسری شادی کی ہے اور اب صنم بلوچ وہ وہاں اپنی بیٹی اور شوہر کےہمراہ رہ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News