
چینی صدر شی جن پنگ کا پاکستان کا دورہ 2020 کے آخر میں طے کیا جارہا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ چینی صدرشی جن پنگ کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا، چینی صدرکا دورہ پاکستان موسم سرما میں طے کیا جارہا ہے۔
چینی سفیر یاؤجنگ نے کورونا کے باعث مئی، جون میں دورہ ملتوی ہونے کی بات کی مگر چینی صدر کے دورے کی تاریخوں کے تعین کیلئے پاک چین سفارتی رابطے جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روزپاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤجنگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چینی صدر شی جی پنگ نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث چینی صدر کا دورہ ری شیڈول کیا گیا ہے، دونوں ممالک مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ طے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News