Advertisement

کراچی ، شخص کے قبضے سے بچے کی بوری بند لاش برآمد

 کراچی کے علاقے نیوکراچی شفیق کالونی میں ایک شخص کے قبضے سے بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کے قبضے سے بچے کی کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش ملی ہے جس کی شناخت 7 سالہ حارث کے نام سےہوئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ مشتبہ شخص کو علاقہ مکینوں نے گھیرے میں لے لیا تھا جس کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

بچے کے چچا وسیم نے بتایا کہ بچہ جمعرات کی شام سے لاپتہ تھا اور ملزم سمیع اللہ مقتول کا پڑوسی رہ چکا ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی شکایات سامنے آئی تھیں۔

پولیس کے مطابق 7 سالہ حارث کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق ممکنہ طورپربچے کے ساتھ بدفعلی کی گئی جبکہ تصدیق کیمیکل رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی اور وجہ موت کی تصدیق بھی کیمیکل رپورٹ آنے کے بعد ہوگی۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کومحفوظ کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقدمے میں گرفتار ملزم سمیع اللہ کو نامزد کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بڑا استعفیٰ آگیا
9مئی کو ریڈ لائن عبور کرنے والے اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کا شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ
پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی
مدینہ منورہ اسلامک یونیورسٹی میں سالانہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version