Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، انٹر بورڈ نے نتائج کا اعلان کردیا

Now Reading:

کراچی، انٹر بورڈ نے نتائج کا اعلان کردیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 25321 امیدواروں رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 25297 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

رزلٹ میں کامیابی کا تناسب 99.91 فیصد رہا۔ میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف ایک امیدوار رجسٹرڈ ہوا اور سی گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔

ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے امتحانات میں 1631امیدوار اے ون گریڈ، 3534 اے گریڈ، 4309 بی گریڈ، 4165 سی گریڈ، 7624 ڈی گریڈ، 3965 ای گریڈ جبکہ 69امیدوار صرف پاس قرار پائے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلباء کو پوزیشنز نہیں دی گئی ہیں۔ نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر