لاہورموٹروےزیادتی کیس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہورپولیس نے نامزد ملزم شفقت کودیپالپور گرفتارکرلیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم شفقت نےزیادتی کیس میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ گرفتارملزم شفقت کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایاجارہاہے جبکہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیاجارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عباس زیادتی کیس کےمرکزی ملزم عابد کیساتھ رابطےمیں تھا جبکہ وقار نے گزشتہ روز عباس کو زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کا ساتھی قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹر وے زیادتی کیس میں نامزد ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور میں خود اپنی گرفتاری پیش کی اور پولیس کو بتایا کہ اس کا موٹر وے زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وقار الحسن نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا تھا کہ کیس کا مرکزی ملزم عابد ایک عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کررہا ہے۔
وقارالحسن کا کہنا تھا کہ بہاولنگرکارہائشی اورعابد کادوست ہے،جس کےبعد پولیس نےشفقت کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بہاولنگراورشیخوپورہ روانہ کی تھیں۔
ادھر موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال گرفتار نہیں ہوسکاہے تاہم پولیس نےملزم عابد کے 2 بھائی اور والد کوحراست میں لے لیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
