Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج دنیا پاکستان کے نکتہ نظرکو سراہ رہی ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

آج دنیا پاکستان کے نکتہ نظرکو سراہ رہی ہے، وزیر خارجہ
FM holds press conference in Niger on issues

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج دنیا پاکستان کے نکتہ نظرکو سراہ رہی ہے ، افغان قیادت کوافغان امن عمل کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کرنا ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان اعلیٰ قومی امن کونسل کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کودورہ پاکستان اوروزارت خارجہ آمد پرخوش آمدید کہتےکہا۔

ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم افغانستان کی علاقائی سالمیت اورخود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان میں امن خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے، افغان قیادت کوافغان امن عمل کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کرنا ہونگی، افغان امن عمل سے متعلق جاری کاوشوں میں شرپسند عناصر پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔

ان  کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام کیلئےعالمی برادری کو آگے آنا ہوگا، پاکستان دہائیوں سے مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شروع سے کہتے آرہے ہیں کہ افغان مسئلے کاحل طاقت سے ممکن نہیں، پاکستان قابل قبول مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے پرامن اور دیر پا سیاسی حل کا حامی ہے، پاکستان افغان امن عمل میں خلوص  نیت سے مصالحانہ کردار ادا کرتا چلا آرہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر