محکمہ تعلیم نے 15 ستمبر سے اسکولوں کو کھولنے کے لیئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت نے ایس او پیز تیار کر لیے ہیں، جمعہ کو اسٹیرنگ کمیٹی ایس او پیز کو حتمی طور پر منظور کرے گی جس کے بعد ان ایس او پیز کو لاگو کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ 7 ستمبر کو ہی حتمی طور پر اسکولوں کو کھولنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود واضح کر چکے ہیں کہ 15 ستمبر سے اسکولز کھولنے سے قبل 7 ستمبر کو مشاورت کی جائے گی اور حتمی اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
