Advertisement
Advertisement
Advertisement

صومالیہ، خودکش حملے میں 5 فوجی ہلاک

Now Reading:

صومالیہ، خودکش حملے میں 5 فوجی ہلاک

صومالیہ میں الشباب کے خودکش حملے میں کم از کم 5 فوجی ہلاک اور ایک امریکی فوجی زخمی ہوگیا ۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساحلی شہرکسمایو سے 60 کلومیٹر دور واقع گاؤں جنے عبداللہ میں خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو فوجی اڈے کے داخلی دروازے کے قریب لا کر دھماکے سے اڑا دیا۔

مقامی سیکیورٹی عہدیدار محمد عبداللہ نے خبر رساں ایجنسی   سے  بات  چیت  کرتے ہوئے   بتایا کہ گاڑی کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کی گئی لیکن اسے روکنے میں ناکام رہے۔

دوسری جانب الشباب نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں 16 صومالی اور 4 امریکی فوجی مارے گئے البتہ شدت پسند اکثر حقیقت کے برعکس ہلاکتوں کے بلند و بانگ دعوے کرتے رہے ہیں۔

صومالیہ 2008 سے مستقل تنازعات کا شکار ہے جبکہ عالمی سطح پر حمایت یافتہ صومالیہ کی حکومت 2008 سے الشباب کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ  گزشتہ ماہ اگست میں دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل میں الشباب کے دھماکے اور فائرنگ سے کم از کم 10 شہری اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر