حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ ہوا ہے جس میں ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
بات چیت کے دوران ملک میں سیلاب کی صورتحال اور ممبران پارلیمنٹ کی مصروفیات پر بھی گفتگو کی گئی جس میں کہا گیا کہ متعدد ارکان سیلاب زدگان کے لیے ریلیف اقدامات میں مصروف ہیں۔
ارکان کی جانب سے مصروفیات کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اب 14 ستمبر کی شام ساڑھے چاربجے جب کہ سینیٹ اجلاس 15ستمبر کی صبح ساڑھے دس بجے بلایا جائے گا۔
دوران گفتگو وزیراعظم نے مشیر پارلیمانی امور کو ہدایت کی کہ ایف اے ٹی ایف سمیت ضروری قانون سازی جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے اور ایف اے ٹی ایف قانون سازی قومی ضرورت ہے، اسے پورا کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
