
جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اہم خبر آگئی
جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے گلشن کیمپس میں طلباء انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کےباعث 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھول دیے گئے تاہم پہلے ہی روز طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کےخلاف احتجاج کیا۔
طلباء نے جامعہ کراچی میں ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دوران لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز میں اساتذہ نے کچھ نہیں پڑھایا صرف اسائمنٹ دیتے رہے اب امتحان کیوں لیے جارہے ہیں۔
احتجاج کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طلباء سے کسی قسم کے امتحانات نہ لیے جائیں بلکہ آن لائن کلاسز کی ہی بنیاد پر پروموشن دیا جائے۔
دوسری جانب وفاقی اردو یونیورسٹی کے گلشن کیمپس میں طلباء جب یونیورسٹی پہنچے تو انتظامیہ نے گیٹ کھولنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وائس چانسلر کی جانب سےیونیورسٹی میں کوئی ایس او پیز جاری نہیں کیے گئے اس وجہ سے طلباء کو اندر نہیں آنے دیا جارہا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News