Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہے، اداکارہ جینیفر اینسٹن

Now Reading:

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہے، اداکارہ جینیفر اینسٹن

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے امریکا میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا حق استعمال کرنے سے پہلے کچھ حقائق پر غور کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق اداکارہ نے امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہے۔

دوسری جناب ایسا ہی الزام امریکی صدر ٹرمپ نے ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر بھی لگایا تھا اور کہا تھا کہ جو بائیڈن درحقیقت ڈیموکریٹ لیڈر برنی سینڈرز کی کٹھ پتلی ہیں، جو بائیڈن کے امریکا میں کوئی محفوظ نہیں ہوگا۔

Advertisement

علاوہ ازیں ویننزویلا سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جو بائیڈن صدر بن گئے تو امریکا میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا کیونکہ ڈیموکریٹ ملک کو سوشلسٹ ہجوم کے حوالے کردیں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ جینیفر اینسٹن کے مطابق ٹرمپ کی انتظامیہ کے متنازع اقدامات سے امریکی شہریوں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر