
گوجرہ موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق لیہ کے خاندان کے 5 افراد اور ایک بچی ایئرپورٹ سے واپس لیہ جارہے تھے گوجرہ موٹروے ایم فور پر کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
حادثہ کے بعد ریسکیو ورکرز نے لاشوں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں بچی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News