افغان نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مزید 400 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا گیاجبکہ طالبان نے بھی افغان کمانڈوز کو رہا کردیا۔
ترجمان افغان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق قیدیوں کو رہا کرنے کا عمل ختم ہوچکا ہے،اب امن مذاکرات کا آغاز ہونا چاہئے۔
ترجمان کے مطابق صرف وہی قیدی باقی ہیں جن کی رہائی کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر مخالفت ہے، اور اس کے حل کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
افغان نیشنل سیکیورٹی کونسل کامزید کہناتھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ براہ راست بات چیت فوری طور پر شروع ہوگی،افغانستان کی مذاکراتی ٹیم بہت جلد امن مذاکرات کا آغاز کرے گی۔
خیال رہے کہ امن مذاکرات ہفتے سے شروع ہونےکا امکان ہے،افغان حکومتی ٹیم امن مذاکرات کیلیےدوحہ روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
