
میر حاصل بزنجو کی وفات سے بلوچستان سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے اور پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ بلوچستان اسمبلی کے 64 ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی مذکورہ نشست میر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
حاصل بزنجو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News