Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیول چیف کا ورلڈ میری ٹائم ڈے پر پیغام

Now Reading:

نیول چیف کا ورلڈ میری ٹائم ڈے پر پیغام

 پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020ء کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سمندر کی اہمیت اور تحفظ پر زور دیا ہے۔

امیرالبحر نے کہا ہے کہ اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع ’مستحکم کرۂ ارض کیلئے مستحکم جہاز رانی‘ ہے، بین الاقوامی معیشت کا زیادہ تر انحصار جہاز رانی سے متعلقہ سرگرمیوں پر ہے۔

نیول چیف کا کہنا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے بھرپور استفادے کیلئے ملک میں بحری شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری دفاع کے ساتھ ساتھ ملک میں میری ٹائم کے شعبے سے متعلق آگاہی اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2020ء کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا ایک مثبت قدم ہے۔

Advertisement

نیول چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سمندری تحفظ کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی سمندری آلودگی ایک سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے تمام ساحلی ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی سمندری تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا ہے کہ بندرگاہوں کی صفائی، سمندر میں تیل کے رساؤ کی روک تھام اور ساحلی علاقوں میں مینگرووز کی شجرکاری سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے اہم اقدامات ہیں۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندری شعبے کی ترقی بالخصوص جہاز رانی کی صنعت کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر