Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین چائے کون سی ؟

Now Reading:

زیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین چائے کون سی ؟
چائے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو مشروبات پینے سے پرہیز کرنا چاہیے اور پھلوں کے جوسز سے بھی پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ پھلوں میں قدرتی چینی ہوتی ہے اور جب ہم کسی بھی پھل کا جوس بناتے ہیں تو ہمیں زیادہ پھلوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کا مطلب زیادہ چینی ہے۔ لہٰذا مشورہ دیا جاتا ہے کہ پھل کھائیں اور جوس سے پرہیز کریں۔

 تاہم ماہرین نے زیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین چائے کے استعمال کا مشورہ دیا ہے ۔

 سبزچائے

سبز چائے وزن میں کمی کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے، اس چائے میں اینٹی آکسیڈینٹ اور متعدد خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو آپ کی صحت کے لیے مختلف طریقوں سے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں اور سبز چائے پینا بلڈ شوگر کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنے میں معاون ہے۔

Advertisement

  ماہرین کے مطابق سبز چائے پینے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے لہٰذا ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ذیابطیس کے مریضوں کو لازمی سبز چائے کو اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیے۔

کیمومائل چائے

کیمومائل چائے مختلف طریقوں سے آپ کی صحت کے لیے مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق کیمومائل چائے پینے سے بلڈ شوگر کی سطح کو سنبھالنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ چائے آپ کی مجموعی صحت کے لیے بھی اچھی ہے۔ یہ آسٹیوپوروسس کے خطرے کو روکنے میں مدد کرسکتی ہے۔ اگر آپ کو نیند آنے میں مشکلات پیش آتی ہیں تو آپ اس صورت میں بھی اس چائے کا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ کیمومائل چائے نیند کو بھی فروغ دیتی ہے۔

 ہبکوس چائے

Advertisement

ہبسکوس پھول کے خوبصورت سُرخ پتوں سے ہبسکوس چائے کو تیار کیا جاتا ہے اور یہ چائےصحت کے بہت سے فوائد سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ہبسکوس چائے پینے سے خون میں شوگر کی بڑھتی سطح کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

اس چائے میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خوبیاں پائی جاتی ہیں جو دل کی بیماری کے لیے بھی بہتر ہے اور اس کے علاوہ یہ چائے وزن کم کرنے اور جگر کے مرض کے لیے بھی فائدہ مند ہے جبکہ ہبسکوس چائے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر