لاہو ر موٹر وے زیادتی کیس کے ایک ملزم وقار الحسن نے گرفتاری دے دی ہے ۔
ملزم وقارالحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاون میں گرفتاری دی ہے ۔
ملزم وقار الحسن نے صحت ِجرم سےانکارکردیا ہے ، وقارالحسن کا کہنا ہے کہ میرا اس زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔۔
ذرائع کے مطابق وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عابد کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں، لیکن موٹر وے زیادتی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
سی آئی اے پولیس کی ملزم وقار الحسن سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام عنی نے گزشتہ روز موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث دو ملزمان عابد اور وقارالحسن کی نشاندہی کی تھی۔
پنجاب پولیس کی جانب سے ملزمان کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
