
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ 1965 کی جنگ کے غازیوں کی جرأت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ستمبر 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم دفاع کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری قوم شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا تھا آج پھر اسی قومی اتحاد اورجذبے کی ضرورت ہے۔
•آج پوری قوم شہدائے وطن کی انمٹ قربانیوں کوبھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
•1965کی جنگ کے غازیوں کی جرأت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
•ستمبر 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔
پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔Advertisement— Government of Punjab (@GOPunjabPK) September 6, 2020
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک افواج کے عظیم سپوتوں نے دفاع وطن کی جنگ میں بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں، پاک افواج اورپوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔
•پاک افواج کے عظیم سپوتوں نے دفاع وطن کی جنگ میں بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں۔
•پاک افواج اورپوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔
•وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔— Government of Punjab (@GOPunjabPK) September 6, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News