 
                                                                              کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا ہے، آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار مشکوک افراد سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہناہے کہ میمن گوٹھ میں آپریشن کے دوران علاقے کی گلیاں سیل کر کے گھر گھر کی تلاشی لی گئی، اس دوران خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی ریڈ میں حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتارکیے گئے مشکوک افرادکے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔
آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ، منشیات اور چوری کی موٹرسائیکلوں کو پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا جبکہ مشکوک افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 