
لاہورموٹر وے پر خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانےملزمان کی اطلاع دینے والے کے لیے پنجاب پولیس نے فون نمبرز جاری کر دیے ہیں۔
پولیس کی جانب سے ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ملزمان لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس میں مطلوب ہیں، اگر کسی کے پاس دونوں سے متعلق معلومات ہیں تو پولیس نمبر 15 پر اطلاع دیں۔
پنجاب پولیس کی جانب سے ملزمان کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
موٹر وے زیادتی کیس میں مطلوب ملزمان کی اطلاع ان نمبروں پر دی جا سکتی ہے۔#motorwayincident
ccpo lhr
office.04299203524
04299203941
mobile.03065210000AdvertisementDig inv lhr
office. 04299201904
04299200214
mobile.03008296333Ssp inv lhr
office.04299203838
04299200190
mobile.03068419999 pic.twitter.com/qsAyLjN6Kk— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 12, 2020
اس کے علاوہ ملزمان کی اطلاع دینے کے لیے سی سی پی او لاہور آفس، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اور ایس ایس پی لاہور کے دفاتر کے نمبر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کولاہورکے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیاتھا ۔
اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News