Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کیلئے قانون لانے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کیلئے قانون لانے کا فیصلہ
قانون

وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کے لیے قانون لانے کی منظوری دے دی۔

حکومت نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کیلئے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد فیصل واوڈا نے بل کے ڈرافٹ پر کام شروع کردیا۔

مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ جنسی زیادتی کے مجرموں کو بطور سزا نامرد بنایا جائے گا جبکہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کی سزا کے لیے بھی بل لائیں گے اور انسانی حقوق کے چیمپئن میدان میں نہ آئے تو پھانسی کا بل منظور کروانے کی کوشش کریں گے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پھانسی کا بل منظور نہ ہوا تو کیسٹریشن (نامرد) کا بل ہر حال میں منظور کروائیں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

پاکستان میں یومیہ 8 سے زائد بچے جنسی زیادتی کا شکار، رپورٹ

پاکستان بھر میں ہر روز بچوں سے زیادتی کے کیسز میں اضافہ...

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں ہر روز بچوں سے زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن پھر بھی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر ٹھوس اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔

بچوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی جس میں پاکستان میں یومیہ 8 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں رواں سال کے 6 ماہ کے دوران یومیہ 8 سے زائد بچے زیادتی کا نشانہ بنے ہیں جبکہ  بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات صوبہ پنجاب میں ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر