Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ارطغرل غازی’ کی پاکستانی برانڈ کا سفیر بننےکی تصدیق

Now Reading:

’ارطغرل غازی’ کی پاکستانی برانڈ کا سفیر بننےکی تصدیق
ertugrul

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان نے پاکستانی برانڈ کا سفیر بننے کی تصدیق کردی۔

ترک اداکارانگین التان نے کئی بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ وہ کب پاکستان آئیں گے۔

گزشتہ عرصہ قبل انگین التان کے پاکستان آنے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم وہ پاکستان نہیں آئے تھے بلکہ ایک خصوصی تقریب کے دوران 3 بیمار بچوں سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

چند روز قبل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ کے سفیر بن گئے تھے۔

https://www.instagram.com/p/CEbjMZMjczo/?utm_source=ig_embed

Advertisement

اس حوالے سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری مختلف پوسٹس میں بتایا تھا کہ انگین التان جلد اسلام آباد میں بلو ورلڈ میں مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ایک اور پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ انہیں پاکستان میں انگین التان دوزیتان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور جلد ان کا تاریخی استقبال ہوگا۔

اب انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں انگین التان نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کردی۔

ویڈیو میں انگین التان نے کہا کہ سلام پاکستان، آپ کی محبت اور عزت کا بہت شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ میں بلو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر بہت پرجوش ہوں اور جلد پاکستان آؤں گا۔

Advertisement

https://www.instagram.com/p/CEpUlDajwY2/?utm_source=ig_embed

تاہم انہوں نے اسلام آباد میں مسجد کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر