Advertisement
Advertisement
Advertisement

عتیقہ اوڈھو نے اٹھا د یا نعمان اعجاز کے اہم رازوں سے پردہ

Now Reading:

عتیقہ اوڈھو نے اٹھا د یا نعمان اعجاز کے اہم رازوں سے پردہ

پاکستان شو بز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنے دوست نعمان اعجاز کا ساتھ دینے کےلئے میدان میں آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے نعمان اعجاز کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں اداکار کے لیے ایک پیغام لکھا ، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ میرے پیارے دوست تم میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ایک بہترین صلاحیت موجود ہے، تُم نے جو باتیں مذاق میں بولی تھیں لوگوں نے اُن تمام باتوں کو اس قدر سنجیدگی سے لیا ہے کہ اب تُم موضوع بحث بن گئے ہو اور واقعی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔

انھوں نے اپنی پو سٹ میں نعمان اعجاز کی اہلیہ رابعہ کا ذکر کرتے ہوئے مزید بتا یا کہ میں رابعہ کو داد دیتی ہوں کہ جو یہ سب دیکھنے کے بعد خوب ہنسیں اور مذاق کو مذاق میں ہی لیا۔

واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پرٹی وی کے مقبول اداکار نعمان اعجاز کا ایک برس پُرانا ویڈیو کِلپ وائرل ہو رہا ہے جو عفت عُمر کے ایک ویب شو کا حصّہ ہے اور نعمان اعجاز نے بطور مہمان اُس شو میں شرکت کی تھی۔

Advertisement

وائرل ویڈیو کِلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان اعجازنے دوران انٹرویو اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ کئی بار اپنی اہلیہ سے بےوفائی کرچُکے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر