Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

Now Reading:

واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

واٹس ایپ نے نئےفیچر پر کام شروع کردیا ہے جس میں صارفین دوسروں کے موبائل فون پر بھیجے گئے میڈیا یعنی ویڈیوز، تصاویر اور جِف فوٹوز کو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

واٹس ایپ ماہرین کے مطابق نیا فیچر میسج باکس کے بلکل برابر میں دیا جائے گا، صارفین کوئی بھی میڈیا بھیجنے سے قبل اس کا انتخاب کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے ذریعے تصویر یا ویڈیو بھیجنے سے پہلے ‘ایکسپائرنگ میڈیا’ کا آپشن منتخب کرنے پر جیسے ہی سامنے والا اس پیغام کو سین کرلےگا تو وہ خودبخود ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

تاہم یہاں یہ واضح رہے کہ اگر کسی صارف نے خودکار طریقےسے اپنے فون میں سے میڈیا کو محفوظ رکھنے کافیچر منتخب کیا ہو گا تو وہ تصاویر ڈیلیٹ ہونے سے قبل پیغام وصول کرنے والے اسمارٹ فون میں محفوظ ہو جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ یہ فیچر اینڈرائڈ کے ورژن 2.20.2011 کے ساتھ فراہم کیا جائے گا جوکہ اس تیاری کے مراحل میں ہے۔

Advertisement

برطانوی ویب سائٹ میل آن لائن کے مطابق اس حوالے سے رابطہ کرنے پر واٹس ایپ نے کسی بھی ممکنہ فیچر پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی۔

تاہم ، ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق واٹس ایپ نے یہ فیچر گوگل پلے بیٹا پروگرام میں دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر