
اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران تھیٹر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں تقریباً ایک ہفتے قبل اداکارہ میرا کی اسٹیج پرفارمنس کے دوران فائرنگ کرکے فرار ہونے والے نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں عادل اعوان، شعیب، اسد اور سمیع اللہ شامل ہیں, ملزمان نے سنیما کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے لیے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں ملوث رہ چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ ملزمان نے 12 ستمبر کو سبینہ تھیٹر کے باہر اداکارہ میرا کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News