
ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شرکت کریں گے جبکہ وزارت صحت کے حکام کورونا سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جس کے بعد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔
واضح رہےکہ پاکستان میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے حامی والدین کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے، عالمی وبا کورونا کے باعث اسکول بھیجنے کے مخالف والدین کا تناسب اناسی فیصد سے کم ہوکر سینتیس فی صد رہ گیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News