
غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے انتظارقتل کیس میں ملزم طارق رحیم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والےانتظار کے والد نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو انتظار قتل کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیس میں دیگر ملزمان کی4 بار درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے، تاہم کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے 8 اہلکاروں کو گرفتار جبکہ ایک ضمانت پر رہا ہے۔
یاد رہے کہ 13 جنوری 2018 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان انتظار جاں بحق ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News